ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار : گوری لنکیش قتل کی مذمت میں کیانڈل ریلی

کاروار : گوری لنکیش قتل کی مذمت میں کیانڈل ریلی

Tue, 12 Sep 2017 22:04:30    S.O. News Service

کاروار:12/ستمبر (ایس اؤنیوز)سنئیر صحافی ، ادیبہ ، مجاہدہ اور روشن خیال مفکر گوری لنکیش کاقتل انسانیت کا قتل ہے ، جس کسی کے پاس انسانیت ہوگی وہ کبھی ایسے ذلیل کام نہیں کرے گا، ہم اس قتل کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔ گوری لنکیش قتل کی مذمت میں شہر میں شعبہ خواتین کانگریس کی طر ف سے گوری لنکیش قتل کی مذمت میں منعقدہ کیانڈل ریلی کا افتتاح کرنے کے بعد خاتون کانگریس کی ضلعی صدر تاراگوڈا نے ان خیالات کااظہارکیا۔

اس موقع پر خاتون کانگریس کے عہدیداران سریکھا واریکر، سوشیلالمانی ، رینا ، اکشتھا، گوری ہیگڈے ، گیتایلاپور، کانچنا بیلگام ، لیلا بائی تھانیکر، ساحرہ خان، منگلا نائک، سواتی دیسائی ، نیہا نائک، یلما بھوی ، منجولا شانتی ، سجاتا گاؤنکر، گوری کامبلے ، رادھا ہیگڈے سمیت کئی خواتین کارکنان موجود تھیں۔


Share: